لاہور: مقبول ڈرامے " میرے پاس تم ہو " کے او ایس ٹی کو اب فارسی زبان میں پیش کیاجائے گا۔ فارسی گانے کو ایرانی آرٹسٹ شروین حاجی آقاپور نے تیار کیا ہے۔2019 میں پیش کیے جانے والے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے" میرے پاس تم ہو "کے او ایس ٹی کو بے حد پسند کیا گیا۔ اس میں آواز کا جادو راحت فتح علی خان نے جگایا تھا۔ اب تک صرف یوٹیوب کے پلیٹ فارم پر اس گانے کو 155 ملین سے زائد مرتبہ سنا گیا ہے۔
پاکستان کے اس مقبول ترین ڈرامے کو بھارتی چینل پر نشر کیا جا رہا ہے۔ اب فارسی زبان میں بھی اس ڈرامے کے میوزیکل ٹریک کو تیار کیا گیا ہے۔
ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مداحوں کو بتایا کہ پسندیدہ ترین میوزیکل ٹریک کو اب فارسی زبان میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ 2023 میں 26 سالہ ایرانی آرٹسٹ شروین کو ان کے گانے برای پر گرائمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔