دوشنبے:تاجکستان میں بارش اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد21 ہوگئی ہے۔ تاجکستان میں بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کی صورتحال ہے اس وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 سے بڑھ کر 21 ہوگئی ہے۔
یہ ہلاکتیں دارالحکومت دوشنبے کے جنوب اور مشرق میں واقع علاقوں میں ہوئی ہیں۔ جہاں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں قریبا ایک درجن اضلاع میں مٹی کے تودے اور چٹانیں گری تھیں۔
تاجک صدر امام علی رحمانوف کے دفتر سے جاری ہونے والے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے ایک قدرتی آفت پیش آئی جس کے نتیجے میں21 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 11 ہلاکتیں وحدت اور دو ضلع رودکی میں ہوئیں۔