پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار
سورس: File

کراچی:پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما حلیم عادل شیخ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کیا اور انہیں موبائل میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق وکلا نے پولیس سے گرفتاری کےوارنٹس مانگے تو پولیس نے وارنٹس دکھانےسے انکار کر دیا اور گھسیٹتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو وین میں ڈال کر روانہ ہو گئی۔

 سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی ۔

یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔

مصنف کے بارے میں