شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

شاہ محمود قریشی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے ایف آئی اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ان کیمرہ سائفر کیس معاملے کی سماعت جسٹس ابو الحسنات نے کی۔  اسپیشل پراسیکوٹرز ذوالفقار نقوی اور شاہ خاور ، پی ٹی آئی وکلاء عمیر نیازی، شعیب شاہین، بابراعوان سیکرٹ ایکٹ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر  شاہ محمود کو سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف ائی اے کے پراسیکیوٹر  ذوالفقار نقوی نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ نے اتنے دن جسمانی ریمانڈ میں کیا ریکوری کی ہے؟ 


 عدالت نے ایف آئی اے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی کو  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

مصنف کے بارے میں