پاکستان میں انتخابات آئین و قانون کے مطابق ہوں گے: امریکی سفیر

01:39 PM, 30 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان اپنے انتخابات آئین میں دیے گئے وقت پر صاف و شفاف اور  قانون کے مطابق کرائے گا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کر تے ہوئے  کہا  کہ  امید ہے کہ پاکستان میں  انتخابات آئین میں دیے گئے وقت کے مطابق ہوں گے۔ 

ڈانلڈ بلوم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انتخابات صاف و شفاف اور  قانون کے مطابق ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی عوام انتخابات کے ذریعے ہی اپنی آئندہ قیادت منتخب کرے گی۔

ٰیاد رہے کہ چند روز قبل مریکی سفیر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے شفاف انتخابات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور دیا تھا۔


 نگراں وزیراعظم کی تقرری کے بعد امریکی وزارت خارجہ کا بھی ایک بیان میں کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ نئے نگراں وزیرِ اعظم ہیں، وہ ملک میں انتخابات کروانے کی تیاری کر رہے ہیں تو ہم ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں