حکومت کا بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے پر آئی ایم ایف سے رابطہ

حکومت کا بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے پر آئی ایم ایف سے رابطہ
سورس: File

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم اایف سے رابطہ کرلیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ریلیف کیلئے حکومت سے تحریری پلان مانگ لیا۔

  حکومت ریلیف دینے کو تیار  تو ہوگئی مگربجلی صارفین کو ریلیف دینا آئی ایم ا یف سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ 

حکومت نے بلوں میں اضافے کے بعد کی آئی ایم ایف کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے عوام پر بوجھ کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کردیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے رابطہ کیا اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔ آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کر دیں۔


آئی ایم ایف نے ریلیف کے حوالے سے حکومت پاکستان کے مؤقف پر بریفنگ بھی لی، عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے حکومت سے تحریری پلان بھی مانگ لیا جو آج شام تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے پیشگی اجازت لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ نگران وزیراعظم کی زیرصدارت گزشتہ روز بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف اور دیگر معاملات پر غور کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو بلوں میں ریلیف کی تجاویز و سفارشات پیش کی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں