کراچی: مہنگائی کے خلاف تاجر تنظیموں کا یکم ستمبرکو شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے کا اعلان

11:54 AM, 30 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  کراچی کی تمام تاجر تنظیموں نے یکم ستمبر کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 

الیکٹرانک ڈیلرز مارکیٹ ایسوسی ایشن  کے صدر محمد رضوان نے کہاہے کہ کراچی کی تمام تاجر تنظیمیں یکم ستمبر(جمعہ)کو ہڑتال کریں گی،اس روز شہر کے تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ تمام تاجر برادری پریشان ہے احتجاج کے باوجود حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، مہنگائی، پیٹرول کی قیمت بڑھانے، بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف ہڑتال کی جائے گی۔

تاجر برادری نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے جلدی دکانیں بند کرنے کی تجویز کرنے پر کہا کہ جلدی دکانیں بند کر دینا اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں