الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سےہٹانےکا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سےہٹانےکا حکم دے دیا
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کا مراسلہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھیج دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری معاملات کو غیر جانبداری اور تندہی سے نہیں چلا رہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے لیے ضروری تعاون فراہم نہیں کر رہے۔ 


الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری کے عہدے پر غیر جانبدار اور محنتی افسر تعینات کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پوری نگراں کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں