چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی

09:15 AM, 30 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اٹک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت آج (30 اگست) کو اٹک جیل کے احاطے میں قائم خصوصی عدالت میں ہو گی۔

اٹک جیل میں سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی  سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے۔ 

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کرنے کے لیے اٹک جیل پہنچ گئے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان  کی قانونی ٹیم 5 وکلاء پر مشتمل ہے جس میں نعیم پنجوتھا، سلمان صفدر، انتظار پنجوتھا، علی اعجاز بُٹر اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے جس میں انہوں نے  سیکورٹی خدشات کے بارے میں اظہار کیا جس کے بعد وزارت قانون کی جانب  سے اٹک جیل کےاحاطے میں سائفر کیس کی سماعت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کا جوڈیشل ریمانڈ آج ہی ختم ہو رہا ہے۔  

دوسری جانب سائفر کیس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نےعمران خان  کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق دیتا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا لیکن سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ کے باعث ان کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

مزیدخبریں