عراق میں حالات کشیدہ , ایران نے اہم اعلان کردیا

08:39 PM, 30 Aug, 2022

تہران: حکومت نے عراق کے ساتھ زمینی سرحد بند کر دی، پروازیں معطل کر دیں ۔حکومت نے  شہریوں کوعراق  کے سفر سے گریزکرنے کی ہدایت کردی ۔ 

ایرانی حکام کا کہنا ہے  کہ  یہ اقدام عراقی شہروں میں بد امنی اورکرفیو کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ 

 چونکہ لاکھوں ایرانی شہری عراق کے شہر کربلا میں اربعین کے موقع پر جاتے ہیں، رواں برس اربعین 16، 17 ستمبر کو ہوگا۔ایران کے نائب وزیر داخلہ ماجد میر احمدی نے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے ساتھ سرحد بند کی جاچکی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر، ایرانی شہریوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اگلے اعلان تک عراق کا سفر نہ کریں۔

 ایران کی ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر افسر نے کہا کہ بغداد کے ایئرپورٹ پر موجود ایرانی شہریوں کو ملک واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ بھیجنے کے لئے بھی  اقدامات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں