ای سی سی کا اجلاس ، گندم کے ذخائر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری 

08:36 PM, 30 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  سیلاب زدگان میں 25 ہزار روپے فی خاندان کو فراہم کرنے ، 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات اورگندم کے اسٹرٹیجک ذخائر کو 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام اباد میں ہوا ،اجلاس میں جی 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات کی منظوری دی گئی۔ سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیش کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔ سیلاب زدگان میں 25 ہزار روپے فی خاندان کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے انتظامات اور اخراجات کی منظوری دی گئی،ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں 70 لاکھ کی منظوری،گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر کو 10 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 20 لاکھ ٹن کرنے پر غور کیا گیا۔

مزیدخبریں