بلومبرگ بلین نئیرانڈیکس کے مطابق ایشیا سے تعلق رکھنے والے گوتم اڈانی 137.4 ارب ڈالرز ک کے اثاثوں کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا کے تاجر اور اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی نے فرانس سے تعلق رکھنے والے برنارڈ آرنلٹ کو پیچھے چھوڑ دیا اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
یاد رہے ایلن مسک دنیا کی امیر ترین شخصیات میں پہلے اور جیف بیزوز دوسرے نمبر پر ہیں۔