اسلام آباد :چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں برس پاکستان میں بہار نہیں آئی۔ گرمی وقت سے پہلے شروع ہوئی ، بارشیں بھی قبل از وقت اور زیادہ ہوئیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو رواں برس 4ہیٹ ویوز کا سامنا رہا، رواں سال بارشیں بھی قبل از وقت شروع ہوئیں ، ملک کے متعددعلاقوں میں بارشوں نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا،جموں وکشمیر اور گلگت بلتستا ن میں بھی صورتحال سنگین ہے
بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیلاب او ربارشوں سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے ، این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے 10لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے ۔