اندھے قتل کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

05:00 PM, 30 Aug, 2022

لاہور:شوٹرز کی بڑھتی کارروائیاں یا دیگر وجوہات ؟اندھے قتل کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ۔

لاہور میں 8ماہ میں کے دوران اندھے قتل کی وارداتوں میں 25فیصد  اضافہ  ریکارڈ ہوا ہے ۔ شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں ۔ مقتولین کے لواحقین انصاف کے لئے دربدر ہونے لگے۔ قتل کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے  آئی جی پنجاب  نے اعلیٰ افسران کوتفتیشی عمل   بہتر بنانے اور  مزید موثر اقدامات  کاحکم دیاہے۔  

مزیدخبریں