اسلام آباد: پی ٹی آئی پنجاب ہاؤس میں معیشت کے حوالے سے ہونے والے سیمینار کے ہال کو بھرنے میں ناکام رہی ہے جس پر شہریار آفریدی نے سٹیج پر آکر کہا کہ عمران خان کو کہہ دیں ابھی نہ آئے سارے ہال خالی ہے ۔شرمندگی ہوجائے گی۔
پنجاب ہاؤس میں معیشت کے حوالے سے سیمینار کیلئے 150 سے 200 کرسیاں لگائی ہیں ۔ سیمینار شروع ہونے کا وقت تین بجے دیا تھا لیکن اس وقت تک ہال خالی تھا جس پر شہریار آفریدی سٹیج پر آئے اور پشتو میں کہا کہ "خان کو کہہ دیں، ابھی نہ آنا جگہ خالی ہے، شرمندگی ہوجائے گی۔"
خان صاحب کو کہے ابھی مت آو شرمندگی ہوجائے گی۔
— team_bilawal (@NEWS_BILAWAL) August 30, 2022
شہریار آفریدی کی تیمور جھگڑا سے گفتگو
عمران خان نے آج تین بجے پنجاب ہاوس میں سیمنار سے خطاب کرنا تھا pic.twitter.com/baBosZzdcr
شہریار آفریدی کے کہنے پر وزیر خزانہ کے پی تیمور جھگڑا نے سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کو کہا جس پر انہوں نے فون کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔