اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسدقیصر کی ضمانت5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض7 ستمبر تک منظور کی گئی ہے اور آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔