ایران اور افغانستان سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت مل گئی

12:49 PM, 30 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: ملک میں سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی قلت ہوگئی ہے جس کو پورا کرنے کیلئے وزارت تجارت کو ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس حوالے سے وزارت تجارت نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کیلئے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوائی جسے فوری طور پر منظور کر لیا گیا ۔

وزارت تجارت کی جانب سے قیمتوں میں کمی کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ۔ ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پر بہت کم اثر پڑے گا ۔

سیلاب سے فصلوں کو جس قدر نقصان ہوا ہے اس سے آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی ۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ وزرات نیشنل فوڈ سکیورٹی قیمتوں اور دستیابی کے مسئلہ کا جائزہ لیتی رہیں گی ۔

مزیدخبریں