آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہے: وزیراعظم

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی بحالی معیشت کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام معیشت کی سمت کے تعین میں معاون ہو گا اور معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔ مضبوط معیشت کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ضروری ہیں۔‘ 


واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی توثیق کر دی جس کے بعد آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو گیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی اور پروگرام بحالی سے پاکستان کو 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز فوری ملیں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کے علاوہ اضافی 50 کروڑ ڈالرز بھی ملیں گے جس سے پیکیج کا سائز ساڑھے 6 ارب ڈالرز ہو جائے گا اور یہ رقم اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے بعد دوسرے عالمی مالیاتی اداروں عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر کی جانب سے پاکستان کیلئے فنانسنگ کا راستہ بھی کھل جائے گا۔

مصنف کے بارے میں