اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءشہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور عمران خان کے چیف آف سٹاف کی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران ملزم شہباز گل کے وکلاءاور سپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کر لئے تھے جس کے بعد عدلت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم شہبازگل پر بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہے اور ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی
11:08 AM, 30 Aug, 2022