اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا  ۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرنے کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ای سی سی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے ۔اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں روز ویلیٹ ہوٹل کو درپیش مالیاتی چیلنجز سے متعلق سمری پیش کی جائے گی۔ 

بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 21 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کرنے کی سمری کا جائزہ لیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ سے یہ رقم فراہم کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ 

 کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری کیلئے 50 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ۔  وزارت ہیلتھ اینڈ ریگولیشن یہ رقم جاری کرنے کی سمری پیش کریگی۔