کراچی : سرجانی ٹاؤن میں18 سالہ اوباش نوجوان نے 13 سالہ لڑکی سے روابط قائم کئے اور موقع پاکر اپنے گھر بلاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ سیف المری گوٹھ میں پیش آیا جس کے بعد پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی میں دوستی تھی لڑکے نے لڑکی کو ملنے کے لئے بلایا جس کے بعد اس سے زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گرفتاری کے فوری بعد والدین نے چھڑانے کے لیے دباؤ ڈالا، لڑکے کے والدین کہتے ہیں ہم دونوں کی شادی کروادیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکے کی عمر 18 سال اور لڑکی 13 سال ہے، قانونی طور پر بھی دونوں کی شادی ممکن نہیں ہے، متاثرہ لڑکی کو بیان کے لیے طلب کیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جائے گا، رپورٹ مثبت آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔