سلطان راہی کے بارے نازیبا گفتگو کرنے والا اینکر پرسن معافی مانگے ، حیدر سلطان

06:49 PM, 30 Aug, 2021

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی مرحوم کے بیٹے حیدر سلطان راہی نے کہا ہے کہ ان کے والد کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے والا اینکر معافی مانگے ورنہ وہ اس کے خلاف لیگل نوٹس جاری کریں گے اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ دھرنا دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکار حیدر سلطان راہی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ان کے والد نے ساری زندگی فلم انڈسٹری کی خدمت کی ان جیسے کردار  کوئی فنکار نہیں کر سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اینکر پرسن نے سلطان راہی اور شان کا اپنے پروگرام میں موازنہ کروایا ۔اس نے سلطان راہی کے حوالے سے نامناسب گفتگو کی جو ناقابل برداشت ہے ۔ وہ اینکر معافی مانگے ورنہ وہ اس کے خلاف لیگل نوٹس بھی بھجیں گے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ سلطان راہی مرحوم ہے ساتھ کام کرنے والے لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ مل دھرنا بھی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلطان راہی نے ساری زندگی اپنے ملک پاکستان اور فلم انڈسٹری کی خیر چاہی اور ہالی ووڈ جیسی انڈسٹری میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا ۔وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں