کراچی ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی اُڑان کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 229.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتےکے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 165 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/QCXEUtD8ri pic.twitter.com/mPYpMSTHCm
— SBP (@StateBank_Pak) August 30, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 229.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47365.70 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.49 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 14 کروڑ 70 لاکھ 56 ہزار 188 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔