راولپنڈی : پیرودھائی کے علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں افغان شہری ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ تھا ۔
تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے ۔
مقتول کا نام عبدالستار تھا جس کو خاندانی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کے گھر مہمان بن کر آئے تھے انہوں نے مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں مار یں ۔
پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیے جبکہ شواہد بھی اکھٹے کرلیے۔ پولیس حکام نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔