ممبئی : بالی وڈ اداکارہ شلپا سیٹھی نے فحش فلموں کے کیس میں گرفتار شوہر راج کندرا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔
بھارتی میڈیا نے اداکارہ شلپا سیٹھی کے قریبی دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شلپا سیٹھی نے اپنے شوہر راج کندرا کی ناجائز دولت سے اپنے بچوں کو دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ شلپا سیٹھی ان دنوں اپنے شوہر سے علیحدگی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں ۔
اداکارہ کے دوست نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ راج کندرا کی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں، پورنو گرافی کیس میں ہر گُزرتے دن کے ساتھ ان کے خلاف نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔
شلپا شیٹی کے قریبی عزیز کے مطابق راج کندراکے واقعے کا اداکارہ کو بھی اتنا ہی صدمہ ہے جتنا کہ ہم سب کو ، دوست کے مطابق شلپا شیٹی لاعلم تھیں کہ ہیرے جواہرات کی صورت میں حاصل کردہ دولت ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔
اداکارہ کے دوست کا بتانا ہے کہ شلپا اپنے بچوں کو بھی شوہر کی ناجائز دولت سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور جتنا ہمیں علم ہے وہ اس دولت سے ایک سکہ بھی نہیں خرچ کریں گی کیونکہ وہ رئیلٹی شو کی میزبانی سے کافی آمدنی حاصل کر لیتی ہیں۔
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا ایک ماہ سے زائد عرصے سے پولیس کی حراست میں ہیں اور عدالت نے پورنو گرافی کیس کا اہم ملزم ہونے پر چند روز قبل ان کی درخواست ضمانت بھی مسترد کر دی تھی۔
دوسری جانب ایک بھارتی ماڈل نے راج کندرا کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ویب سیریز اور فلموں میں موقع فراہم کرنے کی لالچ دی گئی تھی جس کے بعد ان سے زبردستی بولڈ سین شوٹ کروائےگئے تھے۔