اسلام آباد: ناروے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جار مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021ء میں ناروے میں مقیم پاکستانی تارکین وطن نے 10.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 5.6 فیصدزیادہ ہے تاہم جون کے مقابلہ میں جولائی میں ناروے میں کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے سہولیات، ترغیبات اور اقدامات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.1 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔