پاکستان میں کورونا سے مزید 66 افراد جان گنوا بیٹھے

Pakistan, coronavirus, NCOC, PTI government, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد جان گنوا بیٹھے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہزار 670 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 3 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 56 ہزار 279 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 641 ہوچکی ہے ۔