بے گناہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ  تسلط کے تحت بے پناہ مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

04:51 PM, 30 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیری بھارت کے غاصبانہ  تسلط کے تحت بے پناہ مظالم کا سامنا کر رہے ہیں،عالمی برادری سویلین کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کیلئے بھارت کو ذمہ دار ٹھہرائے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بے گناہ شہریوں پر تشدد بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر خارجہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے وابستہ صحافی کے آرٹیکل کا لنک بھی شیئر کیا ہے ،جہاں انہوں نے ”کشمیری سویلین پر ظالمانہ تشدد کو بے نقاب کیا ہے“, صحافی سمیر ہاشمی کو مقبوضہ کشمیر کے متعدد شہریوں نے بتایا کہ انہیں ڈنڈوں اور کیبلز سے مارا پیٹا گیا اور بجلی کے جھٹکے دیئے گئے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر آور کا انعقاد کیا گیا۔ 

مزیدخبریں