وزیراعظم کی کال پر "کشمیر آور" دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ

02:59 PM, 30 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی کال پر کشمیر آور دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹوئٹس کئے گئے۔ سیو کشمیر کا ہیش ٹیگ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

پاکستانی صارفین کا کہنا تھا ایک قوم ایک آواز ہم کشمیر کےساتھ ہیں۔ لوگوں نے کشمیر آور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا لوگوں کی غیرمتوقع تعداد گھروں سے نکل آئی۔ معمر شہری بھی پیش پیش رہے۔

ایک نوجوان نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی پر بھارت پریشان ہو گیا۔ ایک بچہ کشمیر کی آزادی کا بینر پکڑے بھی نظر آیا۔

مزیدخبریں