پاک چین فضائی مشقیں حقیقت سے قریب تر جنگی ماحول میں کی گئیں

01:32 PM, 30 Aug, 2019

بیجنگ : پاکستان اور چین کے درمیان فضائی مشقیں حقیقی جنگی ماحول کے عین مطابق کی گئیں جس سے دونوں ممالک کی افواج کو کافی کچھ سیکھنے میں مدد ملی۔

ان کا خیالات کا اظہار چینی ملٹری آبزرور کی رپورٹ میں کیا گیا جس میں تبایا گیا کہ پاکستان اور چین کی فضائی فورس نے مشترکہ مشقوں کو جنگی کی حقیقی صورتحال کے قریب ترین ماحول میں انجام دیا ہے جس سے دونوں ممالک کی افواج نے کافی کچھ سیکھا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک چین جنگی مشقیں شاہین آٹھ سالانہ طرز پر ہر سال منعقد کی جاتی ہیں اور آئندہ برس بھی فضائی مشقوں کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔

مزیدخبریں