ہیڈ اور بائولنگ کوچ کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل

11:53 AM, 30 Aug, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ اور بائولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل کر لیا ، وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے انٹرویوز کیے۔

قذافی سٹیڈیم میں سی ای او پی سی بی وسیم خان کی سربراہی میں پانچ رکنی پینل نے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔سابق مینجر انتخاب عالم، سابق ٹیسٹ کرکٹر بازید خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ افیئر ذاکر خان اور بی او جی ممبر اسد علی خان بھی پینل کا حصہ ہیں۔

بولنگ کوچ کے امیدوار محمد اکرم کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد وقار یونس مضبوط امیدوار بن گئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ یہ ذمہ داری انہیں کو ملے گی۔ہیڈکوچ کے لیے ڈین جونز نے آن لائن انٹرویو دیا جب کہ مصباح الحق نے پی سی بی کو اپنی صلاحیتوں کے بارے میں بتایا۔

سابق ویسٹ انڈئین فاسٹ باولرکورٹنی واش اور محسن حسن خان نے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے پینل کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا , پی سی بی ترجمان کے مطابق بیٹنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کے لیے انٹرویوز بعد میں کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں