سیاحت کی شوقین اقرا عزیز کا آئٹم نمبر کرنے سے انکار

11:46 AM, 30 Aug, 2019

اسلام آباد: اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ وہ سیاحت کی بہت شوقین ہیں اور آئٹم نمبر کبھی نہیں کریں گی۔

ڈرامے کی شوٹنگ میںمصروف اداکارہ اپنے منگیتر یاسر حسین کے ساتھ عنقریب جلوہ گر ہو رہی ہیں-میڈیا رپورٹ کے مطابق اقرا عزیز نے کہا کہ ان کو مختلف ممالک اور جگہوں کو دیکھنے کاشوق ہے اور ان کو جب بھی موقع ملے تو وہ بیرون ممالک سیر کے لئے نکل جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اچھے سکرپٹ والی کسی بہترین فلم کی آفر ہوئی وہ فورا قبول کریں گی لیکن آئٹم نمبر کبھی بھی نہیں کریں گی۔

اقرا عزیز نئے ڈرامے “جھوٹی” میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس میں ان کے منگیتر یاسر حسین ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

مزیدخبریں