اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے درمیان ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے میں عالمی صورتحال اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اماراتی ولی عہد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر ملک بھر کے عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے آج گھروں سے نکلیں گے۔