پاک بحریہ نے مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجرکاری مہم شروع کر دی

10:39 PM, 30 Aug, 2018

اسلام آباد:پاک بحریہ کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجرکاری مہم کا آغاز ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر عباسی کی جانب سےپودا لگا کر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں پر شجرکاری مہم شروع کر دی گئی ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر عباسی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ دس لاکھ پودے لگائے جانے کی مہم خوش آئند ہے ، پہلے مرحلے میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے تمام درختوں کی جیو فینسنگ کا بھی حکم دیا تاکہ ہر پودے پر نمبر ہو سکے اور اس کی نگہداشت کی جائے , ایڈمرل ظفر عباسی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کراچی کے شہری متاثر ہو رہے ہیں ، کراچی فش ہاربر ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہو رہا ہے۔

مزیدخبریں