ایشین گیمز: پاکستانی والی بال ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ آرائی کے لیے کوالیفائی کر لیا

09:15 PM, 30 Aug, 2018

جکارتہ: ایشین گیمز میں‌ پاکستانی ٹیم چین کو شکست دے کر والی بال ایونٹ کے فائنل میں‌ پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق ‌انڈونیشیا میں جاری 18 ویں ایشین گیمز میں گرین شرٹس نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کو دو کے مقابلے میں‌ تین سیٹس سے شکست دے دی.

اس سنسی خیز مقابلے کا پہلا راؤنڈ چین کے نام رہا، البتہ دوسرے راؤنڈ میں‌ پاکستان نے کم بیک کیا اور فتح اپنے نام کی، تیسرا مرحلہ پھر چین کے نام رہا، مگر گرین شرٹ نے ہمت نہیں ہاری اور اگلےراؤنڈ میں حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  مقابلہ اپنے نام کر لیا.

یاد رہے کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو 3-1 سے شکست دی تھی ، یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان نے ایشین گیمز والی بال ایونٹ کی 10-7 کی کیٹیگری کے فائنل تک رسائی حاصل کی.

 ایشین گیمز میں پاکستان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔ پاکستان تین میڈلز اپنے نام کر چکا ہے ،  کراٹے ایونٹ میں نرگس حمید نے کانسی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

 
 

مزیدخبریں