این اے 124: شاہد خاقان اور عابد شیر علی سمیت 17 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

09:10 PM, 30 Aug, 2018

لاہور: ضمنی انتخابات 2018ء کیلئے لاہور کے حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم، این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی اور عابد شیر علی سمیت 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے۔

لاہور کے حلقہ پی پی 164 سے سہیل شوکت بٹ، یوسف علی، اعجاز ڈیال سمیت 31 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے ولید اقبال، ابرار الحق اور سعد رفیق نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 سے کرن علیم، غزالہ سعد رفیق، حافظ فرحت عباس نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع این اے 131 سے 16 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے گئے ہیں، امیدواروں کی فہرست کل آویزاں کی جائے گی جبکہ سکروٹنی کا عمل ہفتے کو شروع ہو گا۔

مزیدخبریں