ایشنز گیمز میں جاپان نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیدی

07:51 PM, 30 Aug, 2018

ملائشیا : ایشنز گیمز میں بھارت کے بعد پاکستان بھی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔سیمی فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کوآؤٹ کلاس کر کے فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور کر دیا ۔

ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی دکھانے والی پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں مایوس کن کھیل پیش کیا۔قومی ٹیم جاپان کے خلاف پہلے کوارٹر میں خسارے میں چلی گئی اور میچ کے اختتام پر اسکور جاپان کے حق میں 0-1 ہی رہا۔پاکستان نے جوابی گول کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم جاپانی دفاع نے اسے ایسا کرنے سے باز رکھا۔فائنل میں جاپان کا مقابلہ ملائیشیا جبکہ کانسی کے تمغے کے لیے پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

مزیدخبریں