دبئی :ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والےٹاکرے کی ٹکٹیں چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایشیا کرکٹ کپ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہیں ،ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا-
ایشین کرکٹ کونسل کی انتظامیہ نے پاک بھارت میچ کے لیے ایک ہفتے قبل بھی محدود ٹکٹیں آن لائن فروخت کے لیے پیش کی تھیں جو چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئی تھیں،شائقین کے دباؤ کی وجہ سے انتظامیہ نے مزید ٹکٹس آن لائن فروخت کے لیے پیش کیے لیکن وہ بھی کچھ ہی دیر میں بک ہو گئے۔
یاد رہے کہ پندرہ ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔