لاہور :فلم ڈائریکٹر نور کی اہلیہ فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ میری کسی جماعت سے سیاسی وابستگی نہیں ، جو بھی پاکستان کی عوام کی بھلائی کےلئے کام کرے گا وہ میرا ہیرو ہو گا۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ غریب طبقہ ہمیشہ سے پستہ آرہا ہے اور ان کو بنیادی حقوق بھی نہیں دیئے جاتے، اسلامی ریاست میں حکمران کی ذمے داری ہے کہ وہ ریاست کے ہر شہری کے جان و مال اور عزت کا تحفظ کرنے کے ساتھ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرے ۔
انفرادی طور پر بہت سے لوگ غریبوں کے لئے کام کررہے ہیں مگر جب تک ریاست اپنے امور صحیح طرح انجام نہیں دے گی اس وقت تک لوگوں کو انکا حق نہیں مل سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ آج تبدیلی کا نعرہ لیکر ایک نئی حکومت آچکی ہے اور جو بھی غریبوں کا معیار زندگی بہتر کرے گا وہ ناصرف میرا بلکہ پوری قوم کا ہیرو ہو گا ۔انہوںنے کہا کہ مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں اور نہ ہی میری کسی جماعت سے سیاسی وابستگیاں ہیں ، میں صرف پاکستانی ہوں ۔