ڈیمز فنڈ: ایک ارب 58 کروڑجمع، 18 ہزار بھارت سے بھی آئے

11:51 AM, 30 Aug, 2018

اسلام آباد:  سپریم کورٹ دیامیر بھاشا، مہمند ڈیمز فنڈ میں کل رقم ایک ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار 924 روپے جمع ہو گئی ہے ، انڈیا سے بھی لوگو ں نے ڈیمز فند میں چندہ جمع کرانا شروع کر دیا ہے.

تفصیلات کے  مطابق بھارت سے ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں 18 ہزار 460 روپے کی رقم بھجوائی گئی ہے، اس کے علا وہ امریکا سے 43 لاکھ اکہتر ہزار، برطانیہ سے 12 لاکھ چورانوے ہزار روپے بھیجے گئے، متحدہ عرب امارات سے 8 لاکھ چو نسٹھ ہزار بھیجے گئے، جرمنی سے 15 لاکھ تیرہ ہزار، بحرین سے 6 لاکھ تراسی ہزار ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالا گیا۔

پاکستان سے شہریوں نے ایک ارب 32 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار ڈیمز فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ اب تک مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ سترہ لاکھ چو ہتر ہزار 890 روپے جمع کرا ئے ہیں۔

مزیدخبریں