ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت جو کہ ان دنوں اپنی ہی جماعت پر تنقید کی بناءپر کھلاڑیوں کے عتاب کا شکار ہیں کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کی تصاویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان دنوں کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی خوبصورتی کے چرچے ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے کمنٹس سے اپنی رائے کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی خبر سامنے آئی تو بہت سے لوگ ہکا بکا رہ گئے۔


دوسری شادی کے انکشاف پر عامر لیاقت کی پہلی بیوی بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئیں اور پھر ایک ٹویٹ میں انہوں نے اس خبر کو صرف اور صرف ایک افواہ ہی قرار دیا تھا۔


بعد ازاں عامر لیاقت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سامنے اپنی دوسری شادی کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی ہونا ابھی باقی ہے جو ستمبر میں ہو گی.

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والے پراپیگنڈے کے باعث ان کی رخصتی خطرے میں پڑ گئی ہے بہرحال پاکستانیوں کو سوشل میڈیا کی بدولت عامر لیاقت کی دوسری بیوی کی تصاویر دیکھنے کا موقع بھی مل گیا اور جس نے دیکھا وہ بس دیکھتا ہی رہ گیا۔

سیدہ طوبیٰ انور کی ٹوئٹر پروفائل کے مطابق وہ نجی ٹی وی چینل میں بطور منیجر کارپوریٹ افیئرزتعینات ہیں جن کا نکاح مفتی عبدالقادر نے گزشتہ سال عامر لیاقت کے ساتھ قریبی دوستوں اور گواہان سید علی امام، حمود منور اور عبدالوہاب کی موجودگی میں پڑھایا تھا۔عامر لیاقت اور سیدہ بشریٰ عامر کا ایک بیٹا احمد عامر اور ایک بیٹی دعا عامر ہیں ۔