ایشن کرکٹ کونسل کا پاک بھارت میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت کا فیصلہ

01:18 AM, 30 Aug, 2018

لاہور:ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کی مزید ٹکٹوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کی مزید ٹکٹوں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2018 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 19 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے جس کی ویب سائٹ پر دستیاب ٹکٹیں چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئیں۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے دلچسپی دیکھتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹیں آن لائن فروخت کرنے کا فیصل کیا ہے ، ایونٹ کی ٹکٹوں کی قیمت پہلے کی طرح بیس سے سات سو بیس درہم کی درمیان ہوگی۔

مزیدخبریں