گھنے اور چمکدار بالوں کے لیے موثر گھریلو ٹوٹکا سامنے آ گیا

12:34 AM, 30 Aug, 2018

لاہور : چمکدار اور گھنے بالوں کے لیے موثر گھریلو ٹوٹکا سامنے آ گیا ہے ، خاص طور پر خواتین کے لیے لمبے اور گھنے بال خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتےہیں۔

روز مرہ زندگی کی مصروفیات ، تنائو ، جذباتی دبائو اور آلودہ ماحول مردوں کے ساتھ خواتین کے بالوں کو گرنے کے ساتھ بے جان اور کمزور کر دیتا ہے۔

ہر ایک بالوں کو دھونے کا طریقہ ہوتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو کسی مخصوص برانڈ کا شیمپو پسند ہو یا آپ اپنے بال کسی مخصوص انداز سے دھونے کی ترجیح دیتے ہیں۔

طریقہ آسان ہے ، بس چار سے پانچ پیاز لیں اور انھیں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، اس کے بعد ایک لیٹر پانی کو ایک برتن میں پیاز کے ساتھ ڈال کر دس منٹ کے لیے ابال لیں ۔

پانی ابلنے کے بعد اس کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کریں اور پھر اسے چھان لیں ، جب بھی بالوں کو شیمپو سے دھوئیں تو اس کے بعد پیاز والے پانی سے بھی سر کو دھو لیں  ، بہترین نتائج کے لیے اس ٹوٹکے کو ہفتے میں دو بار آزمائیں اور اس کا نتیجہ چگمگاتے اور گھنے بالوں کی شکل میں نکلے گا۔

مزیدخبریں