راولپنڈی: پنجاب رینجرز، پولیس اورحساس اداروں کی فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں کارروائی، 39مشتبہ افراد گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ۔بدھ کے روز پنجاب رینجرز ، پولیس اورحساس اداروں نے مشترکہ طور پر لاہور،فیصل آباد اور اسلام آباد میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران 39مشتبہ افرادگرفتارہوئے جن میں غیرقانونی طورپرمقیم 9 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتارافرادسے غیرقانونی اسلحہ بھی ملاہے۔