پریانکا چوپڑا نے سنجے لیلا بھنسالی کو صاف انکار کر دیا

08:21 PM, 30 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کو صاف انکار کر دیا، انہوں نے فلم ’ گستاخیاں‘ میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا فلم ’ گستاخیاں ‘ کی  پروڈیوسر بھی تھیں لیکن کچھ باتوں پر ہدایت کار اور اداکارہ کے معاملات طے نہیں پائے  تاہم اب تک فلم چھوڑنے کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

فلم’ گستاخیاں ‘کے حوالے سے پہلے خبریں آرہی تھی کہ ساحر لودھیانوی کا کردار ابھشیک بچن نے ادا کرنا ہے لیکن پھر ان کے فلم سے علیحدہ ہونے کی نیوز عام ہوئی۔مگر اب پرینکا چوپڑا کے فلم پروجیکٹ سے الگ ہونے کی بازگشت ہے۔تاہم سنجے لیلا نے فلم’ گستاخیاں‘ کے لئے نئی کاسٹ لینے کے حوالے سے غور کرنا شروع کردیا ہے۔

واضح ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی جوآج کل اپنی فلم ’ پدماوتی‘ کی عکسبندی مصروف ہیں ٗجسے مکمل کرنے کے بعد وہ’ گستاخیاں ‘پر کام شروع کریں گے ۔فلم کی کہانی مشہور شاعر ساحر لودھیانوی اور امریتا پریتم کی زندگی پر مبنی فلم بنائیں گے۔

مزیدخبریں