ورلڈ الیون سیریز:ٹکٹیں یکم ستمبر سے دستیاب ہونگی

07:30 PM, 30 Aug, 2017

لاہور:لاہور میں ورلڈ XI کا دورہ پاکستان  ستمبر میں ہو گا ۔ اس دورہ میں ورلڈ الیون پاکستانی کرکٹ ٹیم کیساتھ 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل ایک سیریز کھیلے گی۔اس سیریز کیلئے ٹیکتوں کی فروخت کا اعلان ہو گیا۔ ٹکٹیں1 ستمبر بروز جمعہ سے آن لائن فروخت کی جائیں گی۔ٹکٹوں کی قیمتیں 500 سے 6000 تک ہو گی۔قذافی اسٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود کے انکلوژرز کی سب سے زیادہ مہنگی ٹکٹیں ہوں گی۔

شائقین کرکٹ کو جنرل اسٹینڈ کی ٹکٹ کیلئے 500روپے ،انضمام الحق انکلوژر کیلئے 2500 روپے جبکہ رمیز راجہ ، عبدالقادر، جاوید میانداد اور حفیظ کارداد انکلوژر کیلئے  4000 روپے ادا کرنے ہوںگے۔

عیدا لاضحی کی تعطیلات کے بعد ٹکٹ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے.

مزیدخبریں