خالی پیٹ یہ چیزیں کھانے سے پرہیز کریں

05:00 PM, 30 Aug, 2017

لاہور:ہم کیا کھانا چاہتے ہیں یہ فقرہ توہر کسی کے ذہن میں ہوتا ہے۔کھانے سے پہلے کچھ سوچنا بھی چاہئے کیونکہ یہ آپکی صحت کا معاملہ ہے۔
یہاں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیںایسی چند چیزوں کے بارے جن کو خالی پیٹ ہرگز نہیں لینا چاہئے،یہ آرٹیکل آپکی راہنمائی کرے گا کہ جب آپ بھوکے ہیں تو آپ کو کیا کرناہو گا۔
ادویات


سب سے پہلے اسپرین،پیرایسیٹامول یا درد اور سوجن کی ادویات کو خالی پیٹ نہیں لیا جا سکتا،اگر ان ادویات کو خالی پیٹ کھا لیا جائے تو آپکی صحت کو سخت نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے،ایسی صورت حال میں گیس اور خون کی قے بھی آسکتی ہے۔
نوٹ دودھ ان ادویات کے منفی اثرات کو ختم کرتا ہے،اگر دودھ دستیاب نہ ہو تو زیادہ پانی پینے سے بھی اس اثرات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔
کافی


خالی پیٹ کافی پینے سے پیٹ میںبہت تیزی کے ساتھ تیزابیت پیدا کو ہونے کا عمل شروع ہو جاتا ہے،اور اسی صورت حال میں ناشتہ کو چھوڑ دینا مزید خرابی پیدا کر دیتا ہے۔ اور آپ باقی دن خراب گزرنے کا اندیشہ رہے گا۔
نوٹ،اگرآپ صبح نہار منہ کافی پینے کی عادت میں مبتلاہیں تو دودھ کے ساتھ کافی پینے کو ترجیح دینا بہتر عمل ہو گا
چیونگم


خالی پیٹ چیونگم کو چبانا بھی معدے میں تیزابیت پیدا کرتا ہے۔ سائنسی طور پر یہ بات ثابت شدا ہے کہ جو لوگ چیونگم چباتے ہیں سبزیوں اور پھلوں پر جنک فوڈ کو ترجیح دیتے ہیں
سونے کی عادت


نیند کا فقدان بھوک اور ہارمونز میں اضافے کا باعث بنتا ہے،بھوک اور گلوکوز کی کم مقدار نیند میں کمی کا باعث بنتی ہے۔اس لیے رات کا کھا نا چھوڑنے والے اگلے دن زیادہ کھاتے ہیں،رات کے وقت زیادہ کھانا بھی ایک بری عادت ہے،اس کا بہترین حل ڈیری کی چیزوں کا استعمال ہے کیونکہ اس میں کیلشیم کی خاصی مقدار موجود ہو تی ہے۔
ورزش


یہ ایک تجزیہ ہے خالی پیٹ ورزش کرنے سے آپ کی کیلوریززیادہ مقدار میں استعمال ہوتی ہیں اور اس سے چربی بھی نہیں پگھلتی،خالی پیٹ ورزش سے جسم میں انرجی کی مقدار کم ہوتی ہے۔
نوٹ
سخت ورزش سے بہتر ہے آپ ایروبک ورزش کریں،اگر آپ کو معدے میں گیس کا مسلہ درپیش ہے تو بہتر ہوگا آپ ورزش سے پہلے تھوڑا کچھ کھا لیں کیونکہ جسمانی طور پر اپنے آپ کو متحرک کرنے سے معدے میں جوس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جو نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے مگر خالی پیٹ ایسا کرنا صحت کے لیے بہتر عمل نہیں ہو گا
بازاری جوس


ترش جوسز جس میں فولاد کی مقدا زیادہ ہو اس سے بھی آپ کا معدہ کوتنگی کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایسے لوگو ں کے لیے اور بھی نقصان دہ جن کو پہلے سے ہی بدہضمی کی شکایت ہو۔
نوٹ
تازہ جوس چاہے یہ ترش بھی اگر اس کو پانی کے پیا جائے تو یہ صحت کو نقصان نہیں دے گااسی دوسری خوراک جس میں سڑس کی مقدار موجود ان کو خالی پیٹ نہیں لینا چایئے۔

مزیدخبریں