غیر ملکی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف کی درخواست خارج

04:12 PM, 30 Aug, 2017

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کے لئے تحریک انصاف کی درخواست خارج کرتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دے دیا ۔ تحریک انصاف نے اس کیس میں الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو اس حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی اسی نوعیت کی درخواست پہلے ہی دوسرے بینچ میں زیر سماعت ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اس سے قبل تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سے روکنے کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں