ممبئی:معروف اداکار شاہ رخ خان نے فرح خان کو انوکھا سپرائز دے کر حیران کر دیا۔شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی سے کون واقف نہیں ہے ۔ ایک عرصے سے دونوں کے درمیان گہری دوستی چل رہی ہے۔
بہترین ڈائریکٹر فرح خان آج کل اپنے آنے والے شو " لپ سنک باٹل" میں مصروف ہیں وہ موسیقی کے پروگرام میں جج کا فر یضہ سو انجام دے رہی ہیں۔شو کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان نے اچانک آ کر فرح خان کو بڑا سرپرائز دے دیا ۔فرح خان کےوہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ شاہ رخ ایسے اچانک شوٹنگ میں آجائیں گے ۔
فرح خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کے ذریعے شاہ رخ خان کے اس سپرائز پر ان کا شکر یہ ادا کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
شاہ رخ خان نے فرح خان کو انوکھا سپرائز دے کر حیران کر دیا
02:13 PM, 30 Aug, 2017