اسپاٹ فکسنگ میں شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی

01:17 PM, 30 Aug, 2017

لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو پانچ سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ٹریبونل نے شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی  ہے ۔

شرجیل خان پر  مختلف نوعیت کے پانچ الزامات عائد تھے ۔اور  ٹریبیونل کے فیصلے میں شرجیل خان پر پانچ کے پانچ الزامات  درست قرار دیئے گئے ہیں ، جس کے بعد ہی اس پر پانچ سالہ پابندی عائد کی گئی ۔ اسکے علاوہ انہیں اڑھائی سال تک  انڈر ابزرویشن بھی رکھا جائے گا۔اگر اڑھائی سال میں انہوں نے پی سی بی کے متعین کردہ اصولوں پر عمل کیا اور مکمل تعاون کیاتو پابندی ختم ہو سکتی ہے ۔ مگر وہ اڑھائی سال تک وہ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے ۔

یہاں یہ بھی دیکھنا ضرور ی ہے کہ شرجیل خان پر ٌابندی 10 فروری 2017 سے شروع کی گئی ہے ۔جس کی بنیاد پر وہ اڑھائی سال  کی مکمل پابندی کے سات ماہ پہلے ہی گزار چکے ہیں ۔ اب انہیں 19 ماہ مزید انتظار کر نا پڑ سکتاہے ۔ مگر ان کے پاس عدالت جانے کا اختیار موجود ہے ۔ جس کی تفصیلات ان کے ممکنہ طور پر میڈیا سے بات چیت کے بعد ہی چلے گا۔

یہاں یہ بتانا قابل ذکر ہے کہ شرجیل خان پر ٹریبونل نے کسی بھی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا ۔ واضح رہے شرجیل خان پر میچ میں ڈاٹ بالز کھیلنے پر رقم ملنے تھے ۔ پابندی کا اطلاق 10 فروری  2017سے ہو گا۔۔۔ مزید تفصیلات کا انتظار۔۔۔۔۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں